مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في المرأة يصيب ثيابها من دم (حيضها) باب: اگر عورت کے کپڑوں پر حیض کا خون لگ جائے تو کیا کرے
حدیث نمبر: 1016
١٠١٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن ثابت عن عدي بن دينار أن أم حصين سألت النبي ﷺ عن دم الحيض يكون في الثوب فقال: "حكيه بضلع واغسليه بماء وسدر، وصلي فيه" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عدی بن حاتم فرماتے ہیں کہ ام حصین نے رسول اللہ سے سوال کیا کہ اگر حیض کا خون کپڑے پر لگ جائے تو کیا کیا جائے ؟ آپ نے فرمایا اس کو کھرچ لو، پھر پانی اور بیری سے دھو لو پھر اسی کپڑے میں نماز پڑھ لو۔