مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الزكاة
فيما (تجب) فيه الزكاة من الدراهم (والدنانير) باب: دراہم اور دنانیر میں جتنی زکوٰۃ فرض ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 10110
١٠١١٠ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه رفعه قال: "إذا بلغت خمس أواق ففيها خمسة دراهم، وفي كل أربعين درهمًا درهم" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے مرفوعا روایت فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب چاندی پانچ اوقیہ ہوجائے (دو سو درھم) تو اس پر پانچ درھم زکوٰۃ ہے اور ہر چالیس درھموں پہ ایک درھم ہے۔