مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10097
باب: ترک زکوٰۃ پر جو وعیدیں وارد ہوئی ہیں ان کا بیان
ما قالوا في منع الزكاة
حدیث نمبر: 10097
١٠٠٩٧ - حدثنا وكيع عن (مثنى) (١) (بن) (٢) سعيد قال: سمعت أنسًا وشكا إليه قوم من (الأعراب) (٣) الصدقة فقال: اجمعوها وأدوها لوقتها فما أخذ منكم بعد ذلك فهو ظلم ظلمتموه (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت مثنی بن سعید فرماتے ہیں کہ میں نے سنا حضرت انس سے کہ دیہاتیوں کی ایک قوم نے ان سے زکوٰۃ کے بارے میں شکایت کی تو حضرت انس نے فرمایا تم زکوٰۃ کو اکٹھا کرو اور اس کے وقت میں ادا کرو پس جو کچھ اس کے بعد تم سے لیا گیا وہ ظلم ہے جو تم پر کیا گیا۔
حواشی
(١) في [ص]: (منير).
(٢) في [أ، ب]: (عن).
(٣) في [ص]: (الأعرب).