مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 10066
باب: یہ باب صدقہ کی ترغیب اور اس کے حکم کے بیان میں ہے
ما جاء في الحث على الصدقة وأمرها
١٠٠٦٦ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب قال: سمعت عطاء قال: سمعت ابن عباس يقول: أشهد على رسول اللَّه (ﷺ) (١) (لصلى) (٢) قبل الخطبة، ثم خطب فرأى أنه لم (يسمع) (٣) النساء فأتاهن (فذكرهن) (٤) ووعظهن وأمرهن بالصدقة وبلال (قائل) (٥) بثوبه قال: فجعلت المرأة تلقي الخاتم والخرص والشيء (٦).حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ عورتوں نے خطبہ نہیں سنا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور ان کو وعظ و نصیحت فرمائی اور صدقہ کرنے کا حکم دیا۔ اور حضرت بلال اپنے کپڑے میں جمع کرنے لگے، عورتوں نے اپنی انگوٹھیاں اور بالیاں اور دوسری اشیاء صدقہ کیلئے دیں۔