مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
من قال: لا يقضيه و (إن) صام الدهر باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ساری زندگی بھی روزے رکھ لے تو رمضان کے روزے کی قضا نہیں ہوسکتی
حدیث نمبر: 10046
١٠٠٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن واصل عن مغيرة (اليشكري) (١) عن (بلال) (٢) بن الحارث عن ابن (مسعود) (٣) قال: من أفطر يومًا من رمضان من غير رخصة لم يجزه صيام الدهر كله (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جس آدمی نے بغیر مجبوری کے رمضان کا روزہ چھوڑ دیا ، ساری زندگی کا روزہ بھی اس کا بدل نہیں بن سکتا۔
حواشی
(١) في [أ، ص، و]: (السكرى).
(٢) في [ح، ك، أ، و]: (فلان).
(٣) في [و]: (سعيد).