مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما قالوا في الرجل يفطر من رمضان يوما؛ ما عليه؟ باب: اگر کسی شخص نے رمضان کا روزہ چھوڑ دیا تو اس کا کیا کفارہ ہے؟
حدیث نمبر: 10036
١٠٠٣٦ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد الحذاء قال: قال لي عاصم: سألت جابر بن زيد ما بلغك فيمن أفطر يومًا من رمضان ما عليه؟ قال: ليصم يومًا مكانه ويصنع مع ذلك معروفًا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ اگر کوئی آدمی رمضان کا روزہ چھوڑدے تو اس کے لئے کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس کے بدلے ایک روزہ رکھے اور اس کے ساتھ کوئی اور نیکی کا کام بھی کرے۔