مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
ما نهي عنه (من) صيام الأضحى والفطر باب: عید الفطر اور عید الاضحی کے روزے کی ممانعت
حدیث نمبر: 10032
١٠٠٣٢ - حدثنا وكيع عن ابن (عون) (١) عن زياد بن جبير قال: جاء رجل إلى ابن عمر فسأله عن رجل نذر (أن) (٢) يصوم يومًا فوافق ذلك فطرًا أو أضحى قال: أمر اللَّه تعالى بوفاء النذر ونهى رسول اللَّه ﷺ عن صيام هذا اليوم (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد بن جبیر کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور اس نے ان سے سوال کیا کہ اگر ایک آدمی نے ایک دن عید الفطر کو یا عیدا لاضحی کو روزہ رکھنے کی منت مانی تو وہ کیا کرے ؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے نذر پوری کرنے کا حکم دیا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔
حواشی
(١) في [ص]: (أبي عون).
(٢) زيادة في [أ، ز، ك، و].