حدیث نمبر: 10028
١٠٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا سفيان عن الزهري عن أبي عبيد مولى (ابن) (١) أزهر قال: شهدت العيد مع عمر بن الخطاب فبدأ بالصلاة قبل الخطبة وقال: إن النبي ﷺ نهى عن صوم هذين اليومين: "أما يوم الفطر فيوم فطركم من صيامكم، وأما يوم الأضحى فكلوا (فيه) (٢) من لحم نسككم" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو عبید مولی ابن ازہر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ عید کی نماز پڑھی۔ آپ نے نماز سے پہلے خطبہ دیا اور اس میں فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ عید الفطر کا دن تو تمہارے افطار کا دن ہے اور عید الاضحی کے دن اپنی قربانیوں کا گوشت کھاؤ۔

حواشی
(١) في [أ، و]: (أبي).
(٢) سقط من [ك، ح].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصيام / حدیث: 10028
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (١٩٩٠) ومسلم (١١٣٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 10028، ترقيم محمد عوامة 9860)