حدیث نمبر: 10023
١٠٠٢٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا محمد بن عمرو عن أبي سلمة قال: سألت عائشة عن صيام رسول اللَّه ﷺ فقالت: كان يصوم حتى نقول لا يفطر ⦗١٢٥⦘ ويفطر حتى نقول لا يصوم، ولم أره في شهر أكثر صيامًا (منه) (١) في شعبان كان يصوم شعبان إلا قليلا (بل) (٢) كان يصوم (شعبان) (٣) كله (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روزے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مہینے میں اس طرح مسلسل روزہ رکھتے تو ہم محسوس کرتے کہ آپ روزہ نہیں چھوڑیں گے اور کبھی آپ اس طرح روزہ رکھنے چھوڑتے کہ ہمیں محسوس ہوتا کہ آپ روزہ نہیں رکھیں گے۔ آپ سب سے زیادہ روزے شعبان کے مہینے میں رکھا کرتے تھے۔ آپ شعبان میں کم روزے نہ رکھتے تھے بلکہ پورے شعبان میں روزے رکھتے تھے۔
حواشی
(١) في [ح، ص، ز]: (و) وفي [هـ]: (من شعبان و).
(٢) في [أ، و]: (قال).
(٣) زيادة في [أ، ص، و، ح، ك].