مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصيام
في صيام النبي ﷺ كيف هو؟ باب: نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح روزہ رکھا کرتے تھے؟
حدیث نمبر: 10008
١٠٠٠٨ - حدثنا الثقفي عن حميد عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ كان (يصوم) (١) من الشهر حتى نقول: ما يفطر ويفطر حتى (نقول) (٢) ما يصوم منه شيئًا (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی مہینے میں اس طرح مسلسل روزہ رکھتے کہ ہم محسوس کرتے کہ آپ روزہ نہیں چھوڑیں گے اور کیھی آپ اس طرح روزہ رکھنا چھوڑتے کہ ہمیں محسوس ہوتا کہ آپ روزہ نہیں رکھیں گے۔
حواشی
(١) في [و]: (الصوم)
(٢) في [و]: (يقول)