المنتقى ابن الجارود — حدیث نمبر 1055
باب: عورتوں کی دی ہوئی امان کا بیان
باب ما جاء في أمان النساء
حدیث نمبر: 1055
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثنا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ ، أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ أَجَارَتْ حَمْوَيْنِ لَهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ : " قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ ، وَأَمَّنَّا مَنْ آمَّنْتِ " ، قَالَ ابْنُ الْمُقْرِئِ : وَحَدَّثَنَا بِهِ سُفْيَانُ مَرَّةً أُخْرَى ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَى عَقِيلٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرَهُ .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ابو مرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا نے اپنے دو سسرالیوں کو پناہ دی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے آپ نے پناہ دی ہم نے بھی اسے پناہ دی اور جسے آپ نے امان دی ہم نے بھی اسے امان دی۔ ابن مقری کہتے ہیں: یہ روایت ایک اور سند سے بھی مروی ہے جس میں ہے کہ ام ہانی رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا۔