کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: منافق کی موت پر سخت ہوا کا چلنا ۔
حدیث نمبر: 1943
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر سے واپس آ رہے تھے ، جب مدینہ کے قریب پہنچے تو ایسے زور کی ہوا چلی کہ سوار زمین میں دبنے کے قریب ہو گیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ہوا کسی منافق کے مرنے کے لئے چلی ہے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ پہنچے تو منافقوں میں سے ایک بڑا منافق مر چکا تھا ( یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک معجزہ تھا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1943