حدیث نمبر: 1883
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مسلمان کی عیادت کی جو بیماری سے چوزے کی طرح ہو گیا تھا ( یعنی بہت ضعیف اور ناتواں ہو گیا تھا ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے استفسار فرمایا کہ تو کچھ دعا کیا کرتا تھا یا اللہ سے کچھ سوال کیا کرتا تھا ؟ وہ بولا کہ ہاں ! میں یہ کہا کرتا تھا کہ اے اللہ ! جو کچھ تو مجھے آخرت میں عذاب کرنے والا ہے ، وہ دنیا ہی میں کر لے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سبحان اللہ ! تجھ میں اتنی طاقت کہاں ہے کہ تو ( دنیا میں ) اللہ کا عذاب اٹھا سکے ، تو نے یہ کیوں نہیں کہا کہ اے اللہ ! مجھے دنیا میں بھی بھلائی دے اور آخرت میں بھی بھلائی دے اور مجھے جہنم کے عذاب سے بچا ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے اللہ عزوجل سے دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کو اچھا کر دیا ۔