کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: مسلمان کے لئے اس کی پیٹھ پیچھے دعا کرنا ۔
حدیث نمبر: 1882
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا صفوان ( اور وہ ابن عبداللہ بن صفوان تھے اور ان کے نکاح میں ام الدرداء تھیں ) نے کہا کہ` میں ( ملک ) شام میں آیا تو ابودرداء رضی اللہ عنہ کے مکان پر گیا ۔ لیکن وہ نہیں ملے اور سیدہ ام الدرداء رضی اللہ عنہا ملیں ۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہو ؟ میں نے کہا کہ ہاں ۔ ام الدرداء نے کہا کہ تو میرے لئے دعا کرنا ، اس لئے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ مسلمان کی دعا اپنے بھائی کے لئے پیٹھ پیچھے قبول ہوتی ہے ۔ اس کے سر کے پاس ایک فرشتہ معین ہے ، جب وہ اپنے بھائی کی بہتری کی دعا کرتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے آمین اور تمہیں بھی یہی ملے گا ۔ پھر میں بازار کو نکلا تو ابودرداء رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ہی روایت کیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1882