کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: رات کے آخر حصہ میں دعا اور ذکر کرنے کی ترغیب اور اس میں قبولیت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1880
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہمارا پروردگار جو بڑی برکتوں والا اور بلند ذات والا ہے ، ہر رات کی آخری تہائی میں آسمان دنیا پر اترتا ہے اور فرماتا ہے کہ کون ہے جو مجھ سے دعا کرے ؟ میں اس کی دعا قبول کروں ، کون ہے جو مجھ سے مانگے ؟ میں اس کو دوں ، کوئی ہے جو مجھ سے بخشش چاہے ؟ میں اسے بخش دوں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1880