کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: رات میں ایسا وقت بھی ہے جس میں دعا قبول ہوتی ہے ۔
حدیث نمبر: 1879
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ رات میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس وقت جو بھی مسلمان اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی مانگے ، اللہ تعالیٰ اس کو وہ عطا کر دیتا ہے ۔ اور یہ ( گھڑی ) ہر رات میں ہوتی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1879