کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: دعا میں یقین اور اصرار ( ہونا چاہیئے اور دعا میں ) ” اگر تو چاہے “ نہیں کہنا چاہیئے ۔
حدیث نمبر: 1878
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی تم میں سے یوں نہ کہے کہ اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے ۔ اور اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم کر ۔ بلکہ اسے چاہئے کہ دعا میں اصرار کرے ، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے ، کوئی اس کو مجبور کرنے والا نہیں ہے ۔