کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بندے کی دعا قبول ہوتی رہتی ہے ، جب تک وہ جلدی نہ کرے ۔
حدیث نمبر: 1877
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بندے کی دعا ہمیشہ قبول ہوتی ہے ، جب تک وہ گناہ یا ناطہٰ توڑنے کی دعا نہ کرے اور جلدی نہ کرے ۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! جلدی کے کیا معنی ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں کہے کہ میں نے دعا کی ، اور دعا کی میں نہیں سمجھتا کہ وہ قبول ہو ، پھر ناامید ہو جائے اور دعا چھوڑ دے ۔ ( یہ مالک کو ناگوار گزرتا ہے پھر وہ قبول نہیں کرتا ۔ بندے کو چاہئے کہ اپنے مالک سے ہمیشہ فضل و کرم کی امید رکھے اور اگر دنیا میں دعا قبول نہ ہو گی تو آخرت میں اس کا صلہ ملے گا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1877