حدیث نمبر: 1876
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سختی ( اور مشکل ) کی وقت یہ دعا پڑھتے : ” اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے جو بڑی عظمت والا بردبار ہے ۔ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے جو بڑے عرش کا مالک ہے ۔ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں ہے جو آسمان ، زمین اور عزت والے عرش کا مالک ہے ۔