کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ہدایت اور سیدھا رہنے کی دعا ۔
حدیث نمبر: 1874
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ یہ کہا کرو ۔ اے اللہ ! مجھے ہدایت کر اور مجھے سیدھا کر دے اور فرمایا کہ اس دعا کے مانگتے وقت ہدایت سے ( مراد ) راستہ کی ہدایت اور راستی ( سیدھا رہنے ) سے ( مراد ) تیر کی درستی کا دھیان رکھا کرو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1874