کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ( ( اللھم اتنا فی الدنیا حسنۃ .... ) ) کی دعا ۔
حدیث نمبر: 1873
ابوعبداللہ آصف
´عبدالعزیز ( ابن صہیب ) کہتے ہیں کہ` قتادہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سی دعا زیادہ مانگا کرتے تھے ؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگتے تھے کہ ” اے اللہ ہمیں دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی دے اور جہنم کے عذاب سے بچا لینا “ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بھی جب دعا کرنا چاہتے تو یہی دعا کرتے اور جب دوسری کوئی دعا کرتے تو اس میں بھی یہ دعا ملا لیتے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1873