کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے ناموں کے متعلق اور ( اس شخص کے متعلق ) جو ان کو یاد کرتا ہے ۔
حدیث نمبر: 1864
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ جل جلالہ کے ننانوے نام ہیں ۔ جو کوئی ان کو یاد کر لے ( یعنی ان ناموں کے معنی پر عقیدہ رکھ کر عمل کرے ) وہ جنت میں جائے گا اور اللہ تعالیٰ طاق ہے اور طاق عدد کو دوست رکھتا ہے ( اس لئے پورے سو نام نہیں بتائے اگرچہ اللہ کے نام بےشمار ہیں ) ۔