حدیث نمبر: 1823
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب کوئی ( اپنے آپ کو عمدہ اور لوگوں کو حقیر جان کر ) یہ کہے کہ لوگ ہلاک ہوئے تو وہ خود سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے ( اور اگر افسوس یا رنج سے دین کی خرابی پر کہے تو منع نہیں ہے ) ۔ ابواسحٰق ( ابن محمد بن سفیان ) نے کہ میں نہیں جانتا کہ حدیث میں لفظ ” اھلک “ ہے یا لفظ ” اھلک “ ہے ۔