کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آدمی کے لئے یہ بات مکروہ ہے کہ وہ لعنت کرنے والا ہو ۔
حدیث نمبر: 1821
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو لوگ لعنت کرتے ہیں ، وہ قیامت کے دن کسی کی شفاعت نہ کریں گے اور نہ گواہ ہوں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1821
حدیث نمبر: 1822
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا کہ یا رسول اللہ ! مشرکوں پر بددعا کیجئے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس لئے نہیں بھیجا گیا کہ لوگوں پر لعنت کروں بلکہ رحمت ( کا سبب ) بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1822