حدیث نمبر: 1818
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب کوئی تم میں سے اپنے بھائی سے لڑے تو اس کے منہ پر نہ مارے ۔
حدیث نمبر: 1819
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی سے لڑے تو اس کے منہ سے بچا رہے ، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے آدمی کو اپنی صورت پر بنایا ہے ۔ ( یہ نسبت تشریفاً ہے جیسے کعبۃ اللہ کی نسبت اللہ کی طرف ہے یعنی بیت اللہ ) ۔