حدیث نمبر: 1816
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو جو کہ مسجد کے قریب تیر بانٹتا تھا ، یہ حکم دیا کہ جب تیر لے کر نکلے تو ان کی پیکان ( یعنی نوک والی طرف ) تھام لیا کرے ۔
حدیث نمبر: 1817
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب کوئی تم میں سے مسجد یا بازار میں گزرے اور اس کے ہاتھ میں تیر ہوں تو چاہئے کہ ان کی نوک سے اپنے ہاتھ میں پکڑ لے ۔ پھر نوک سے پکڑ لے ، پھر نوک سے پکڑ لے ( تین بار تاکید کے لئے فرمایا ) سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ کی قسم ہم نہیں مرے ، یہاں تک کہ ہم نے تیر کو ایک دوسرے کے منہ پر لگایا ۔ ( یعنی آپس میں لڑے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے خلاف کیا ) ۔