کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سچ اور جھوٹ کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1810
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ بن ابی معیط رضی اللہ عنہا سے روایت ہے` اور وہ مہاجرات اول میں سے تھیں جنہوں نے رسول اللہ اسے بیعت کی تھی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ جھوٹا وہ نہیں جو لوگوں میں صلح کرائے اور بہتر بات بہتری کی نیت سے کہے ۔ ابن شہاب نے کہا کہ میں نے نہیں سنا کہ کسی جھوٹ میں رخصت دی گئی ہو مگر تین موقعوں پر ۔ ایک تو لڑائی میں ، دوسرے لوگوں میں صلح کرانے کے لئے اور تیسرے خاوند کو بیوی سے اور بیوی کو خاوند سے ( خوش طبعی کے لئے ) ۔ اور ایک روایت میں کہتی ہیں کہ میں نے نہیں سنا کہ کسی جھوٹ میں رخصت دی گئی ہو مگر تین موقعوں پر ۔ ( یعنی لڑائی میں ، دوسرے لوگوں میں صلح کرانے کے لئے اور تیسرے خاوند کو بیوی سے اور بیوی کو خاوند سے ) ( خوش طبعی کے لئے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1810