حدیث نمبر: 1808
ابوعبداللہ آصف
´ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ` ہم سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس مسجد میں بیٹھے تھے کہ ایک آدمی آیا اور ہمارے پاس آ کر بیٹھ گیا ۔ لوگوں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ یہ آدمی بادشاہ تک بات پہنچاتا ہے ۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس کو سنانے کی نیت سے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ چغل خور جنت میں نہ جائے گا ۔