کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جو تکلیف اور رنج مومن کو پہنچتا ہے اس کے ثواب کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1800
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک دوسرے سے بغض مت رکھو ، ایک دوسرے سے حسد مت رکھو اور ایک دوسرے سے دشمنی مت رکھو اور اللہ کے بندو بھائیوں کی طرح رہو ۔ اور کسی مسلمان کو حلال نہیں ہے کہ اپنے بھائی سے تین دن سے زیادہ تک ( بغض کی وجہ سے ) بولنا چھوڑ دے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1800