حدیث نمبر: 1795
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک شخص نے راہ میں ( کانٹوں کی ) شاخ دیکھی تو کہا کہ اللہ کی قسم ! میں اس کو مسلمانوں کے آنے جانے کی راہ سے ہٹا دوں گا تاکہ ان کو تکلیف نہ ہو ۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس کو جنت میں داخل کر دیا ۔
حدیث نمبر: 1796
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے کہا کہ یا نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی ایسی بات بتلائیے جس سے میں فائدہ اٹھاؤں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں کی راہ سے تکلیف دینے والی چیز کو ہٹا دے ۔