کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: غصہ کے وقت اپنے آپ پر قابو پا لینے والے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1792
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` دو آدمیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے گالی گلوچ کی ۔ ان میں سے ایک آدمی غصے میں آ گیا اور اس کا چہرہ سرخ ہو گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے ایک کلمہ معلوم ہے کہ اگر یہ شخص اس کو کہے تو اس کا غصہ جاتا رہے ۔ وہ کلمہ یہ ہے ( ( اعوذ بااﷲ من الشّیطٰن الرّجیم ) ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سننے والوں میں سے ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سن کر جا کر اس شخص سے بیان کیا ( جو غصہ ہوا تھا ) تو وہ بولا کہ کیا تو مجھے مجنون سمجھتا ہے ؟
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1792