کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: غصہ کے وقت پناہ مانگنے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1791
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بے اولاد تم کس کو سمجھتے ہو ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اس کو جس کے اولاد نہیں ہوتی ( یعنی جیتی نہیں ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ بے اولاد نہیں ہے ( اس کی اولاد تو آخرت میں اس کی مدد کرنے کو موجود ہے ) بے اولاد حقیقت میں وہ شخص ہے جس نے اپنی اولاد میں سے اپنے آگے کچھ نہ بھیجا ( یعنی جس کے روبرو اس کا کوئی لڑکا یا لڑکی نہ مرے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا تم اپنے درمیان پہلوان کس کو شمار کرتے ہو ؟ ہم نے کہا کہ پہلوان وہ ہے جس کو مرد پچھاڑ نہ سکیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں پہلوان تو وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ کو سنبھال لے ( یعنی زبان سے مصلحت کے خلاف کوئی بات نہ کہے اور کسی پر ہاتھ بھی نہ اٹھائے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1791