کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نرمی اور اس شخص کے متعلق جس کی برائی سے بچا جائے ۔
حدیث نمبر: 1789
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اندر آنے کی اجازت مانگی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو اجازت دو ، یہ اپنے کنبے میں ایک برا شخص ہے ۔ جب وہ اندر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے نرمی سے باتیں کیں ۔ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے تو اس کو ایسا فرمایا تھا ، پھر اس سے نرمی سے باتیں کیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے عائشہ ! برا شخص اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت میں وہ ہو گا جس کو لوگ اس کی بدگمانی کی وجہ سے چھوڑ دیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1789