حدیث نمبر: 1788
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا : ایک شخص بولا کہ اللہ کی قسم ، اللہ تعالیٰ فلاں شخص کو نہیں بخشے گا اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ وہ کون ہے جو قسم کھاتا ہے کہ میں فلاں کو نہ بخشوں گا ؟ میں نے اس کو بخش دیا اور اس کے ( جس نے قسم کھائی تھی ) سارے اعمال لغو ( بیکار ) کر دئیے ۔