کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: تکبر کرنے والے کے عذاب کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1786
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عزت اللہ تعالیٰ کی ( تہبند کی ) چادر ہے اور بڑائی اس کی ( اوڑھنے کی ) چادر ہے ( یعنی یہ دونوں اس کی صفتیں ہیں ) پھر اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ جو کوئی یہ مجھ سے چھیننے کی کوشش کرے گا ، میں اس کو عذاب دوں گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1786
حدیث نمبر: 1787
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تین آدمیوں سے نہ تو بات کرے گا ، نہ ان کو پاک کرے گا ، نہ ان کی طرف ( رحمت کی نظر سے ) دیکھے گا اور ان کو دکھ دینے والا عذاب ہے ۔ ایک تو بوڑھا زانی ، دوسرا جھوٹا بادشاہ اور تیسرا محتاج مغرور ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1787