کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نرمی کے بارے میں ۔
حدیث نمبر: 1783
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص نرمی سے محروم ہے ، وہ بھلائی سے محروم ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1783
حدیث نمبر: 1784
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اسے روایت کرتی ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : نرمی کسی چیز میں نہیں آتی مگر اس کو مزین کر دیتی ہے اور کسی چیز سے دور نہیں کی جاتی مگر اس کو عیب دار کر دیتی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1784