کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ہمسایہ کے ساتھ ( حسن سلوک کرنے ) کی وصیت کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1780
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جبرائیل علیہ السلام ہمیشہ مجھے ہمسائے کے ساتھ نیک سلوک کرنے کی نصیحت کرتے رہے ، یہاں تک کہ میں سمجھا کہ وہ ہمسائے کو وارث بنا دیں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1780