کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بندہ پر پردہ پوشی کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 1777
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب اللہ تعالیٰ کسی بندے پر دنیا میں پردہ ڈال دیتا ہے تو آخرت میں بھی پردہ ڈالے گا ۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو کوئی شخص دنیا میں کسی بندے کا عیب چھپائے گا ، اللہ تعالیٰ ( قیامت کے دن ) اس کا عیب چھپائے گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1777