کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: مسلمان مسلمان کا بھائی ہے ، اس پر ظلم نہیں کرتا اور اس کو ذلیل بھی نہیں کرتا ۔
حدیث نمبر: 1775
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : حسد مت کرو ، بولی بڑھانے کے لئے قیمت مت لگاؤ ۔ ایک دوسرے سے دشمنی مت کرو ، تم میں سے کوئی دوسرے کی بیع پر بیع نہ کرے اور اللہ کے بندے بھائی بھائی ہو جاؤ ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے پس نہ اس پر ظلم کرے ، نہ اس کو ذلیل کرے اور نہ اس کو حقیر جانے ۔ تقویٰ اور پرہیزگاری یہاں ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف تین بار اشارہ کیا ( یعنی ظاہر میں عمدہ اعمال کرنے سے آدمی متقی نہیں ہوتا جب تک اس کا سینہ صاف نہ ہو ) اور آدمی کو یہ برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے ۔ مسلمان کی سب چیزیں دوسرے مسلمان پر حرام ہیں اس کا خون ، مال ، عزت و آبرو ۔
حدیث نمبر: 1776
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ تمہاری صورتوں اور تمہارے مالوں کو نہیں دیکھتا ، لیکن تمہارے دلوں اور تمہارے اعمال کو دیکھتا ہے ۔