حدیث نمبر: 1774
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مومنوں کی مثال ان کی دوستی اور اتحاد اور شفقت کے لحاظ سے ایک جسم کی طرح ہے ( یعنی سب مومن مل کر ایک قالب کی طرح ہیں ) جسم میں سے جب کوئی عضو درد کرتا ہے تو سارا جسم اس ( تکلیف ) میں شریک ہو جاتا ہے نیند نہیں آتی اور بخار آ جاتا ہے ( اسی طرح ایک مومن پر آفت آئے خصوصاً وہ آفت جو کافروں کی طرف سے پہنچے تو سب مومنوں کو بے چین ہونا چاہئے اور اس کا علاج کرنا چاہئے ) ۔