حدیث نمبر: 1772
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوعاً روایت کرتے ہیں کہ` لوگ سونے چاندی کی معدنی کانوں کی طرح ہیں ۔ جو جاہلیت میں اچھے ہوتے ہیں وہ اسلام قبول کرنے کے بعد بھی اچھے ہوتے ہیں ، جب کہ وہ دین کی سمجھ حاصل کر لیں ۔ اور روحیں جھنڈ کے جھنڈ ہیں ۔ پھر جنہوں نے ان میں سے ایک دوسرے کی پہچان کی تھی ، وہ دنیا میں بھی دوست ہوتی ہیں اور جو وہاں الگ تھیں ، یہاں بھی الگ رہتی ہیں ۔