کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ ” اللہ تعالیٰ نے ماں کی نافرمانی کو حرام قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 1757
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بیشک اللہ عزوجل نے تم پر ماؤں کی نافرمانی ، لڑکیوں کا زندہ گاڑھ دینا ( جیسے کفار کیا کرتے تھے ) اور نہ دینا ( اس کو جس کا دینا ہے مال ہوتے ہوئے ) اور مانگنا ( اس چیز کا جس کے مانگنے کا حق نہیں ) کو تم پر حرام کر دیا ہے ۔ اور تین باتوں کو برا جانتا ہے ( گو اتنا گناہ نہیں جتنا پہلی تین باتوں میں ہے ) بےفائدہ بولنا اور بہت زیادہ سوال کرنا اور مال کو برباد کرنا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1757