کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: والدین کے ساتھ نیکی کرنے کے بیان میں اور ان میں زیادہ حق کس کا ہے ؟
حدیث نمبر: 1754
ابوعبداللہ آصف
´ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! سب لوگوں میں کس کا حق مجھ پر سلوک کرنے کے لئے زیادہ ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیری ماں ۔ وہ بولا کہ پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تیری ماں ۔ وہ بولا کہ پھر کون ؟ آپ نے فرمایا کہ پھر تیری ماں ۔ وہ بولا کہ پھر کون ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تیرا باپ ۔ ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماں کو مقدم کیا کس لئے کہ ماں بچہ کے ساتھ بہت محنت کرتی ہے ، حمل نو مہینے ، پھر جننا ، پھر دودھ پلانا ، پھر پالنا ، بیماری ، دکھ میں خبر لینا ) ۔