کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: ” کھنبی “ ” من “ سے ہے اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے ۔
حدیث نمبر: 1476
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ کھنبی اس ” من “ میں سے ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر اتارا تھا اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1476