کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: جو عجوہ کھجور صبح کو کھائے تو اس کو ( شام تک ) کوئی زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔
حدیث نمبر: 1474
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ جو شخص صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لے تو اس کو شام تک کوئی زہر نقصان نہ کرے گا اور نہ کوئی جادو اس پر اثر کرے گا ۔
حدیث نمبر: 1475
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عالیہ ( وہ حصہ مدینہ کا جو نجد کی طرف ہے ) کی عجوہ میں شفاء ہے یا فرمایا کہ وہ صبح کے وقت تریاق ہے ۔ ( تریاق کا سا فائدہ رکھتی ہے ) ۔