حدیث نمبر: 1472
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو شہد پلا دے ۔ اس نے شہد پلا دیا ۔ پھر آیا اور کہنے لگا کہ شہد پلانے سے دست اور زیادہ ہو گئے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہی فرمایا کہ شہد پلا دے ۔ پھر چوتھی بار وہ آیا اور کہنے لگا کہ میں نے شہد پلایا ، لیکن دست زیادہ ہو گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سچا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ۔ پھر اس نے شہد پلایا تو وہ ٹھیک ہو گیا ۔