حدیث نمبر: 1471
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` جب ان کے گھر میں کوئی فوت ہو جاتا تو عورتیں جمع ہوتیں ، پھر جب چلی جاتیں اور ان کے گھر میں صرف گھر والے اور خاص لوگ رہ جاتے ، تو وہ تلبینہ کی ایک ہانڈی کا حکم کرتیں ( تلبینہ بھوسی یا آٹے میں شہد ملا کر حریرہ تیار کیا جاتا ہے ) ، پھر وہ پکتا ۔ اس کے بعد ثرید ( روٹی اور شوربا ) تیار ہوتا اور تلبینہ کو اس پر ڈال دیتیں ، پھر وہ عورتوں سے کہتیں کہ اس کو کھاؤ ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل کو خوش کرتا ہے اور اس کے پینے سے رنج کچھ گھٹ ( کم ) جاتا ہے ۔