حدیث نمبر: 1469
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ام سائب ( یا ام مسیب ) رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ، تو فرمایا کہ اے ام سائب ( یا ام مسیب ) ! تو لرز رہی ہے تجھے کیا ہوا ؟ وہ بولیں کہ بخار ہے ، اللہ تعالیٰ اس کو برکت نہ دے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بخار کو برا مت کہہ ، کیونکہ وہ آدمیوں کے گناہوں کو ایسے دور کر دیتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے ۔