کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: بخار جہنم کی بھاپ سے ہوتا ہے اس کو پانی سے ٹھنڈا کرو ۔
حدیث نمبر: 1468
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` جب ان کے پاس کوئی بخار والی عورت لائی جاتی ، تو وہ پانی منگواتیں اور اس کے گریبان میں ڈالتیں اور کہتیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ( بخار ) کو پانی سے ٹھنڈا کرو اور فرمایا کہ بخار جہنم کی بھاپ سے ہوتا ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1468