حدیث نمبر: 1463
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بخار تھا ۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ کو تو سخت بخار آتا ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے اتنا بخار آتا ہے جتنا تم میں سے دو آدمیوں کو آئے ۔ میں نے کہا کہ کیا یہ اس لئے ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دہرا اجر ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ہاں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی مسلمان ایسا نہیں جس کو بیماری یا کچھ اور تکلیف پہنچی ، مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ ایسے گرا دیتا ہے جیسے درخت ( سوکھے ) پتے گرا دیتا ہے ۔